اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک میں غیر یقینی صورتحال کے باوجود ایشیائی ترقیاتی بنک کے صدر پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ملک میں جاری غیر یقینی کی صورتحال کے باعث آئی ایم ایف حکام نے پاکستان کا دورہ منسوخ کر دیا تھا۔
جبکہ سری لنکا اور چین جیسے دوست ممالک کے صدور کے دورے بھی نہ ہو سکے ایشیائی ترقیاتی بنک کے صدر دو روزہ دورے کے لئے سوموار کو پاکستان پہنچیں گے جس کی تصدیق ایشیائی ترقیاتی بنک حکام نے بھی کر دی ہے۔ دورے کے دوران نیشنل ٹریڈ کوریڈور سمیت کئے معاہدے طے پانے کے امکان ہیں۔