اسلام آباد (جیوڈیسک) بے یقینی کی صورتحال کے باعث انٹر بنک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر ایک سو تین روپے کی سطح عبور کر گیا، اسٹیٹ بنک نے صورتحال پر غور کرنے کے لئے آج بنکوں کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔
انٹر بنک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر پانچ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، کاروبار کے دوران ڈالر ایک روپے اکسٹھ پیسے اضافے سے ایک سو تین روپے تیس پیسے کی سطح پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب اسٹیٹ بنک نے ڈالر کی قدر میں اضافے کو روکنے کے لئے اقدامات کرنے کے لئے بنکوں کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے جس کی بنکنگ ذرائع نے تصدیق کر دی ہے۔