کراچی (جیوڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایم کیو ایم قائد الطاف حسین سے کل ہڑتال کی کال واپس لینے کی اپیل کی ہے۔
ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا انکل الطاف حسین کل ہڑتال کی کال واپس لیں اور اپنے کارکنوں کو بتائیں کہ ٹی وی پر براہ راست کراچی کے لوگوں ، تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کو ڈرانا دھمکانا ٹھیک نہیں۔ ان کا کہنا تھا اس اقدام سے ایم کیو ایم کی عوام سے محبت کا اظہار نہیں ہوتا۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا ایم کیو ایم کے جائز خدشات پر انہیں ہمدردی ہے لیکن اگر ایم کیو ایم نے کراچی کو سیاسی ہڑتالوں کے ذریعے دوبارہ یرغمال بنانے کی کوشش کی تو وہ ساری ہمدردیاں کھو بیٹھے گی۔