وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) تھانہ صدر کے نواحی علاقہ ڈھونیکی میں چچا نے غیرت کے نام پر بھتیجی اور بھابھی کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا کر بری طرح زخمی کر دیا۔
ملزم محمد علی ولد محمد اکرم کو اپنی بھتیجی ثناء اور بھابھی شگفتہ کے کردار پر شک تھا جس کی پاداش میں ملزم نے تیز دھار آلہ سے حملہ کر کے دونوں کے ہاتھ پائوں توڑ کرناک، کان کاٹ دیئے اور خود موقعہ سے فرار ہو گیا۔
وحشیانہ تشدد کے نتیجہ میں زخمی ہونے والی ماں بیٹی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ پولیس تھانہ صدر وزیرآباد نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں۔