غیر آئینی طریقے سے کوئی بھی انقلاب یا تبدیلی آئی تو اس کو ایک دن بھی نہیں چلنے دینگے، چوہدری احسن رضا

Democracy

Democracy

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) غیر آئینی طریقے سے کوئی بھی انقلاب یا تبدیلی آئی تو اس کو ایک دن بھی نہیں چلنے دینگے، کوئی مائی کا لعل جمہوریت اور سسٹم کو نقصان نہیں پہنچا سکتا، جمہوریت کیخلاف کسی بھی سازش کیخلاف ہم وزیراعظم کے شانہ بشانہ ہونگے، اسلام آباد کو دھرنوں اور احتجاج سے پاک کرنے کیلئے ازسرنو قانون سازی کی جائے، پاکستان کی تمام جمہوری قوتوں کو جمہوریت کیلئے بے مثال یکجہتی پر سلام پیش کرتے ہیں۔

اس وقت پوری پارلیمنٹ اور پاکستان کی تمام جمہوری قوتیں ایک بار پھر جمہوریت کے تحفظ اور اس کی بقاء کیلئے صف آراء ہیں۔ ہم نے ہمیشہ اس ملک کے سیاسی اور جمہوری نظام کیلئے قربانیاں دی ہیں، بعض لوگ جمہوریت، آئین اور پارلیمنٹ کو بائی پاس کرتے ہوئے اقتدار کے حصول کیلئے شارٹ کٹ استعمال کر رہے ہیں، ہم ان کے راستے میں رکاوٹ بنیں گے۔

ان خیالات کا اظہار سابقہ پالیمانی سیکرٹری چوہدری احسن رضا و جزل سیکرٹری مسلم لیگ ن یوتھ ونگ لاہور ڈویژن سردارزبیر احمد خاں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ افضل خان 17 مئی 2013کو ریٹائر ہوا تھا،اور افضل خان تحریری ملازمت میں توسیع چاہ رہا تھا،افضل خان کا انٹرویو پہلے سے ایک طے شدہ منصوبے کا حصہ تھا،جو سال کا سب سے بڑا فکسڈ میچ ہے،افضل خان17مئی2013کو ریٹائر ہوا تھا،اور افضل خان تحریری ملازمت میں توسیع چاہ رہا تھا،افضل خان کو 14ماہ بعد کیوں یہ سب کچھ یاد آگیا، افضل خان 2012میں ترقی کر کے 21ویں گریڈ پر گئے تھے،پورے ایک سال بعد مزید ترقی مانگ رہے تھے،جو ممکن نہیں تھا۔