اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہپاکستان عدل و انصاف اور آئین و قانون کی بالادستی کے لیے قائم کیا گیا تھا ،غیر جمہوری رویوں کی وجہ سے ملک میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کو فروغ ملا۔
صدر مملکت نے ایوان صدر میں یوم پاکستان کے حوالے سے بچوں کے خصوصی پروگرام میں کہا کہ پاکستان کا قیام جمہوری جدوجہد سے ممکن ہوا ، ملکی ترقی بھی جمہوریت کے ذریعےہی ممکن ہے۔
صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان مشکل حالات سے گزر رہا ہے لیکن مشکلات سے گبھرانا نہیں چاہیے ، مشکلات کی یہی بھٹی قوموں کو کندن بنا دیتی ہے ۔