تین ملکی انڈر نائنٹین کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں آج مد مقابل ہوں گی۔ انگلینڈ میں جاری تین ملکی انڈر نائنٹین کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بج کر 45 منٹ پر شروع ہو گا۔
پاکستانی ٹیم کے کپتان سمیع اسلم ایک بار پھرمیزبان ٹیم کے خلاف جیت کے لئے پر امید ہیں۔ دوسری طرف انگلش ٹیم نے بھی دعوی کیا ہے کہ وہ فتح کے جذبے سے میدان میں اتریں گے۔ ایونٹ میں پاکستان حریف انگلینڈ کو ایک میچ میں شکست دے چکا ہے۔