ماؤنٹ مانگوئی (جیوڈیسک) انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل بھارت نے جیت لیا، فیصلہ کن مقابلے میں آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ٹیم انڈیا نے 217 رنز کا ہدف صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر منجوت کالرا کی سنچری کی بدولت 39 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ منجوت کالرا نے تین چھکوں اور آٹھ چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 101 رنز کی اننگز کھیلی اور میچ آف دی میچ کے حقدار بھی قرار پائے۔ میچ آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ انڈین بلے باز شبمن گل کے حصے آیا۔
منجوت کالرا نے تین چھکوں اور آٹھ چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 101 رنز کی اننگز کھیلی اس ے قبل کینگروز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئےسینتالیس اعشارئیہ دو اوورز میں 216 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے جوناتھن نے شاندار بیٹنگ کی اور 76 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
آسٹریلیا کی پوری ٹیم 48 ویں اوور میں 216 رنز بنا کر آؤٹ ہو ہوئی۔ بھارت کی جانب سے ایشان، شیوا، کملیش اور رائے نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
یاد رہے کہ انڈیا نے سیمی فائنل میں پاکستان کو 203 رنز سے شکست دی تھی جبکہ آسٹریلیا نے افغانستان کو ہرایا تھا۔ فائنل میں جیت کے بعد بھارت نے ریکارڈ چوتھی بار انڈر 19 ورلڈ کپ کے ٹائٹل پر قبضہ جمایا ہے۔