انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ، بھارت نے پاکستان کو 40 رنز سے ہرا دیا

Under-19 Cricket World Cup

Under-19 Cricket World Cup

دبئی (جیوڈیسک) انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 40 رنز سے شکست دیدی۔ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں بھار ت نے پاکستان کو جیتنے کیلئے 263 رنز کا ہدف دیا تھا

جواب میں پاکستان کی ٹیم 222 رنز بنا کرآوٹ ہو گئی، پاکستان کے سمیع اسلم نے 64،امام الحق نے 39 اور سعود شکیل نے 32 رنز بنائے، جبکہ بھارت کی جانب سے دیپک ہودا نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ آئی سی سی انڈر 19 ایونٹ میں بھارت کا پاکستان کے خلاف یہ سب سے زیادہ اسکور تھا۔