ابوظہبی (جیوڈیسک) ابوظہبی میں انڈر نائنٹین ٹرائی نیشن سیریز میں پاکستانی ٹیم نے فاتحانہ آغاز کر لیا، پہلے میچ میں میزبان یو اے ای کی ٹیم کو چھبیس رنز سے شکست دی ۔
ابوظہبی میں کھیلے گئے سیریز کے افتتاحی میچ میں گرین شرٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹ پر 253 رنز جوڑے، امام الحق 60، سمیع اسلم 56 اور حسین طلعت 47 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔
جواب میں میزبان ٹیم ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹ پر 227 رنز بنا سکی، وجے کمار اکاون اور روہیت سنگھ اکتالیس رنز کا اضافہ کر سکے۔
پاکستان کی جانب سے ضیاالحق، عرفان شاہ اور ظفر گوہر نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔