فتح اللہ (جیوڈیسک) انڈر 19 ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا، ویسٹ انڈیز نے 228 رنز کاہدف 40 اوورز میں حاصل کرلیا۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنائے، جس میں عمیر مسعود کی شاندار سنچری بھی شامل ہے۔ جواب میں ویسٹ انڈیز نے ہدف 40 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پربآسانی حاصل کرلیا، ویسٹ انڈیز کی طر ف سے املاچ نے 54 اور ہیٹ میئر نے 52 رنز کی اننگز کھیلی۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن کالی آندھی کے سامنے گرین شرٹس ٹاپ آرڈر بری طرح ناکا رہا اور 57 کے معمولی اسکور پر ہی آدھی ٹیم پولین لوٹ گئی۔
ایسی صورتحال میں سو رنز بنتے بھی مشکل دکھائے دے رہے تھے لیکن عمیر مسعود اور سلمان فیاض چھٹی وکٹ کیلئے 164 رنز کی شراکت قائم کرکے پاکستان کی پوزیشن مستحکم کردی ، دونوں نے پہلے محتاط انداز میں بیٹنگ کی پھر گرائونڈ کے چاروں طرف آزادانہ اسٹروک کھیلے، عمر مسعود نے 114 گیندوں پر 113 رنز بنائے، سلمان فیاض نے 58 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔
ویسٹ انڈیز کی طرف سے ہولڈر نے 2، جبکہ جوزف، اسپرنگر، جان اور پال نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ شاندار بیٹنگ پر عمیر مسعود کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔