چٹا گانگ (جیوڈیسک) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز نے ڈرامائی انداز میں زمبابوے کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔
آخری اوور میں ویسٹ انڈیز کو ایک وکٹ جبکہ زمبابوے کو تین رنز درکار تھے مگر بالر نے بال ڈیلور کرنے کے بجائے بیٹسمین کورن آئوٹ کر دیا، فیصلہ تھرڈ امپائرکے پاس گیا جس نے فیصلہ کرتے ہوئے بیٹسمین کو رن آوٹ قرار دے دیا۔
کچھ ایسا ہی واقعہ 1987 میں ورلڈ کپکے دوران پیش آیا تھا جب کالی آندھی یعنی کورٹنی واش نے عبدلقادر کو بال کرانے سے پہلے ہی کریز چھوڑنے پرآئوٹ کرنے کی وارنگ دی تھی اور پاکستان میچ میں فتح یاب ہوا تھامگر آج وہی ویسٹ انڈیز ہے جس نے ورلڈ کپ انڈر 19 میں زمبابوے کو ایونٹ سے باہر کردیا ہے۔