کم عمری میں ملک کی نمائندگی، ریناٹو سانچیز نے رونالڈو سے ریکارڈ چھین لیا

Sanches

Sanches

لزبن (جیوڈیسک) پرتگال کے شہرہ آفاق کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کا نیشنل ٹیم کے کم سن کھلاڑی کا ریکارڈ نوجوان فٹ بالر ریناٹو سانچیز نے چھین لیا۔

پرتگال فٹبال ٹیم کے کوچ فرنانڈو سینٹوز نے گذشتہ روز یورو کپ 2016 کے لیے 23 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔ جس میں 18 سالہ کھلاڑی ریناٹو کو پہلی بار ملکی نمائندگی کیلیے منتخب کیا گیا۔
واضح رہے کہ رونالڈو کو جب 2004 میں یوروکپ کے لیے پرتگال ٹیم کے لیے منتخب کیا گیا تھا تو اس وقت ان کی عمر 19 سال اور 4 مہینے تھی جب کہ ریناٹو سانچیز کی عمر اس وقت 18 سال اور 10 مہینے ہے۔

ریناٹو سانچیز نے پرتگال کے رواں سیزن میں بینفشا کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کلب کو مسلسل تیسرے سال چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا جس کے بعد جرمن کلب بائرن میونخ نے ان سے 45 ملین یورو میں معاہدہ کیا تھا، یوروکپ 10 جون سے 10 جولائی تک فرانس میں کھیلا جائیگا اور اس میں 24 ٹٰیمیں حصہ لیں گی۔