سینٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں عوام کے مسائل بجلی اور امن ہے۔ یہ بات انہوں نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ملاقات کے بعد کراچی ایئرپورٹ پہنچنے پر زرائع سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی بہترین پالیسی کی وجہ سے جمہوریت آگے بڑھی۔
عوام نے ماضی کی طرح بہتر مینڈیٹ دیاہے۔ قوم کے مسائل حل کئے اور حل کریں گے،کراچی میں امن و امان کی بہتری کیلئے تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے کراچی کو پر امن دیکھنا چاہتے ہیں۔ صدر آصف علی زرداری کی ہدایت پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ملاقات کیلئے لندن گیا تھا۔
ملاقات میں آصف علی زرداری کا پیغام پہنچایا، آج شام صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کرونگا جس میں الطاف حسین کا پیغام پہنچاوں گا۔ ملک میں انرجی کرائسز ایک چیلنج ہے، عوام کے مسائل بجلی اور امن ہے، پاکستان کی سالمیت اہم ہے، عام آدمی کے حالات بہتر کرنے کیلئے آئندہ حکومت کے ہر اقدام کا خیرمقدم کریں گے۔