فہم القرآن سنٹر کھاریاں کے زیراہتمام شفیق مسجد کھاریاں میں آج بروز جمعرات ١٩ستمبر بوقت ٩ بجے صبح درس قرآن کا اہتمام کیا گیا
Posted on September 18, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
ملکہ (عمر فا روق اعوا ن سے ) فہم القرآن سنٹر کھاریاں کے زیراہتمام شفیق مسجد کھاریاں میں آج بروز جمعرات ١٩ستمبر بوقت ٩ بجے صبح درس قرآن کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی ناظمہ محترمہ ڈاکٹر رخسانہ جبین شرم و حیا مسلمان عورت کا زیور اور ستر و حجاب اللہ کا حکم کے موضوع پر درس قرآن دیں گی۔
فہم القرآن سنٹر کھاریاں کی ناظمہ رخسانہ سرورنے کہا ہے کہ شرم وحیا مسلمان عورت کا زیور اور ستر وحجاب اللہ کا حکم ہے انہی احکامات کے حولے سے ایک مسلمان عورت کی کیا ذمہ داریاں ہیں اور پردے کی حدود و احکامات کیاہیں ان باتوں کو سمجھنے کے لئے اور اپنی ذمہ داریوں سے بہتر انداز میں آگاہی کے لئے یہ پروگرام ترتیب دیا گیا۔
ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے میں بڑھتی ہوئی عریانی، فحاشی اور مغربی تہذیب کا مقابلہ کرنے کے لئے مسلمان عورت کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کھاریاں شہر اور گرودونواح کی بہنوں سے گزارش کی ہے کہ اس انتہائی اہم پروگرام میں بھرپور تعداد میں اپنی شرکت کو لازمی بنائیں۔