ممبئی (جیوڈیسک) بھارت کو مطلوب انڈر ورلڈ ڈان دائود ابراہیم کی بہن ممبئی کے پرائیویٹ ہسپتال میں انتقال کر گئیں۔
ممبئی کے پولیس کمشنر کرشنا پرکاش نے صحافیوں کو بتایا کہ دائود ابراہیم کی بہن حسینہ پارکر کو ہارٹ اٹیک کے باعث ممبئی کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دم توڑ گئیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق حسینہ پارکر کی میت کو حبیب ہسپتال سے لواحقین کے سپرد کردیا گیا۔
حسینہ پارکر اپنے خاوند اسماعیل پارکر کے انتقال کے بعد دائود ابراہیم کی سرپرستی میں رہ رہی تھیں۔ اسماعیل پارکر کو 1991ء میں ممبئی کے ارون گوالی گینگ نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔