لاہور: لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن کی چیئر پرسن محترمہ ناظرہ مسعودصدیقی نے کہا ہے کہ ہمارا نصب العین دکھی انسانیت کی فلاح اور خدمت کرنا ہے،اورگزشتہ تین دہائیوں سے لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن اس ضمن میں مصروف عمل ہے،سینکڑوں ادارہ جات اپنی مدد آپ کے تحت آج بھوک ،افلاس اور غربت کیخلاف مرد و خواتین میں یکساں اپنی خدمات سر انجام دے رہیں ،موجودہ کیمپ بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے ،سلائی مشینیں دینے کا مقصد بھی یہی ہے۔
کہ اپنے گھروں میں رہتے ہوئے خواتین خود کفیل ہو جائیں،انہوںنے تنظیمی کارکنان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے فائونڈیشن کے جاری منصوبہ جات پر اطمینان کا اظہار کیا اور مزید بہتری کیلئے دعائیں بھی کیں۔مرکزی صدر لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن محترمہ مہوش مسعود نے اس موقع پر کہا کہ حقیقی ویلفیئر تو لوگوں کی اخلاقی و روحانی تربیت کا نام ہے۔
جس کی بدولت مرد وخواتین پر امن اور خوشحال شہری بن سکتے ہیں،ہماری فائونڈیشن کا مقصد ہی یہی ہے کہ ہر ممبر دوسروں کو نفع پہنچانے والا بن جائے،محترمہ نغمہ بشیر نے کہا کہ غریب اور دکھی انسانیت کی خدمت کر کے قلبی سکون میسر ہوتا ہے۔
اس طرح کے امدادی کیمپس کے قیام کا مقصد نیکی اور بھلائی کے کاموں کیطرف لوگوں کو آگاہی دینا بھی ہے۔ہم سب کو انسانیت کی جس قدر ہو سکے خدمت کرنی چاہیے۔ڈی ڈی او محکمہ سوشل ویلفیئر محترمہ ظل ہما نے کہا کہ لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن رجسٹرڈ انٹرنیشنل کے پلیٹ فارم پر بلا تفریق رنگ و نسل انسانیت کی خدمت کی جارہی ہے۔
ایک سوشل ویلفیئر آفیسر کی حیثیت سے مجھے دلی طور پر بہت خوشی ہوئی ہے اور ایسا لگا کہ سوشل ویلفیئرکی اثر روح یہاں پر پریکٹس کی جارہی ہے امدادی کیمپ میں50 سے زائد خاندانوں میں سردی کے ملبوسات اور سلائی مشینیں تقسیم کی گئیں۔