بیروزگاری کا عالم محکمہ صحت کی چند خالی آسامیوں کیلئے ہزاروں درخواستیں

Sibi

Sibi

سبی (محمد طاہر عباس) بیروزگاری کا عالم محکمہ صحت کی چند خالی آسامیوں کیلئے ہزاروں درخواستیں گزشتہ دنوں محکمہ صحت میں مختلف نوعیت کی کلاس تھری اور فور کی خالی آسامیوں پر بھرتی کیلئے مشتہر کیا گیا ابھی درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ ختم ہونے میں چند روز باقی ہیں کہ ہزاروں کی تعداد میں درخواستیں جمع ہوچکی ہیں اس ضمن میں ضلعی ناظم صحت ڈاکٹر میاں منظور نے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ درخواست گذار کی تعداد سینکڑوں میں نہیں ہزاروں میں ہیں۔

واضح رہے کہ ایک طرف بیروزگاری آسمان کو چھو رہی ہے تو دوسری جانب لوگ بھرتی کی مقررہ عمر کے پیش نظر حصول ملازمت کیلئے چھوٹی سے چھوٹی پوسٹوں پر بھی درخواستیں جمع کرا رہے ہیں تاکہ کہیں عمر نہ گزر جائے کلاس تھری اور فور کی آسامیوں کیلئے بیچلر تو کجا ماسٹر ڈگری ہولڈرز بھی درخواستیں جمع کرانے والوں کی صف میں کھڑے نظر آتے ہیں۔

اس صورت حال کے باعث عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ پیکج کا اعلان کرے جسکے تحت زیادہ سے زیادہ نوجوان بیروزگاری اور زائد العمر ہونے سے بچ سکیں یا پھر ایسے بیچلر،ماسٹر ڈگری ہولڈرز کو ماہانہ کی بنیاد پر انٹرن شپ کے طور پر اعزازیہ اسوقت تک دیا جائے جب تک کہ انہیں ملازمت سرکار نہ مل جائے۔