اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کےلئے امریکا کے دورے پر ہیں نیویارک میں اپنے قطری ہم منصب سے ملاقات کی ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن سے ہونے والی اہم ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات، مشترکہ مفادات کے فروغ اور تعاون پر اتفاق رائے کیا گیا
نجی ٹی وی کے مطابق دونوں رہنماﺅں کی اہم ملاقات میں خارجہ امور پر گفتگو کے علاوہ قطری وزیر خارجہ نے ایک لاکھ ہنرمند پاکستانیوں کو ملازمتیں دینے کی بھی پیشکش کی۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کویتی نائب وزیر اعظم سے ملاقات میں کہا تھا کہ پاکستان کویت سے برادرانہ تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک خطے کی ترقی و استحکام پرمشترکہ نقطہ نظررکھتے ہیں۔
ان کا کویتی نائب وزیر اعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تیل کی تلاش، زراعت میں تجارت اور سرمایہ کاری بڑھائی جائے۔