بیروزگاری سے نجات کیلئے ہنر مند بننا ضروری ہے۔ جی کیو ایم

Unemployment

Unemployment

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے بیروزگاری ‘ غربت اور مہنگائی وگرانی میں اندوہناک اضافے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ہاں بے روزگاری کی شرح جس تیزی سے بڑھ رہی ہے ایسے میں بہت ضروری ہے کہ نوجوان طبقہ اپنی ڈگری یا سرٹیفکیشن پر انحصار کرنے کے بجائے کسی نہ کسی قسم کی فنی تربیت بھی حاصل کرے۔

تاکہ اگراسے اپنی فیلڈ کے مطابق جاب نہیں ملتی تو وہ اپنی فنی مہارت کے بل بوتے پر کسی اور ملازمت میں اپنے آپ کو منوا سکے کیونکہ پاکستان میں ملازمتوں کی کمی نہیں مگر محض تعلیم کی بنیاد پر ملازمت کے حصول کے مواقع محدود ہیں البتہ ہنر مند و ٹیکنیکل افراد کیلئے ملازمتوں یا مواقع کی کوئی کمی نہیں ہے اسلئے پاکستان کے ہر فرد کو نصابی تعلیم کے ساتھ کسی قسم کا کوئی نہ کوئی ہنر بھی ضرور سیکھنا چاہئے۔