بیروز گاری سے تنگ نوجوان نے خود کو گولی مار لی

Rawalpindi

Rawalpindi

راولپنڈی (جیوڈیسک) تھانہ ایئر پورٹ کے علاقے محلہ نورانی میں بے روز گاری سے تنگ نوجوان نے خود کو پستول کی گولی مار زندگی کا خاتمہ کرلیا، نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

تھانہ ایئر پورٹ پولیس کے سب انسپکٹر عارف نے بتایا کہ 23 سالہ اویس خالد عرصہ سے بیروز گار اور معاشی حالات کی وجہ سے پریشان تھا نے گزشتہ روز پستول کی گولی سر میں مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔