پھٹی کی درآمد میں کمی، روئی کی قیمت 100 روپے من بڑھ گئی

Cotton

Cotton

رحیم یار خان (جیوڈیسک) پھٹی کی آمد میں کمی اور برآمدی آرڈرز میں اضافے سے روئی کی قیمت 100 روپے من بڑھ گئی۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد پنجاب میں روئی کی نئی قیمت 56 سو اور سندھ میں 55 سو روپے من ہوگئی، پھٹی کی آمد میں کمی سے پنجاب اور سندھ میں کئی جننگ فیکٹریاں بند ہو گئیں۔

ممبر پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن احسان الحق کے مطابق سوتی دھاگہ اور گرے کلاتھ کے برآمدی آرڈرز بڑھنے سے روئی کے نرخوں میں اضافہ ہوا، روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر بڑھنے سے برآمدی آرڈرز میں اضافہ ہوا۔