بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) کشمیرفر یڈم موومنٹ مقبوضہ کشمیر کے صدر مصدق معراج نے کہا ہے کہ نامساعد حالات کے باوجود ہم اپنے وطن کی آزادی کے موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے بھارتی فوج کے مظالم ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے بھارت اپنی پوری فو جی طاقت کے باوجو د کشمیریوں کی تحریک آزادی کو کچلنے میں ناکامی کے بعد اب نہتے عوام کو اپنے مظا لم کا نشا نہ بنا رہا کشمیر ی عوام کو ہرا ساں کیا جا رہا ہے۔
بھارت کے تما م تراوچھے ہتھکنڈوں کے با وجو د ہما راعزم اور ہمارے حوصلے ہما لیہ سے بھی بلند ہیں کشمیر ی بھا رتی مظالم کے آگے کبھی نہیں جھکیں گے اور آزادی کی منز ل تک اپنی جدوجہد ہر حا ل میں جا ری رکھیں گے ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے ایک ٹیلی فو نک بیا ن میں کیا انہوں نے کہا کہ بھارت نے ایک با ر پھر مقبو ضہ کشمیر کے عوام پر مظا لم کے پہا ڑ توڑنے شرو ع کر دئیے ہیں نو جو انوں کو پا بند سلا سل کیا جا رہا ہے عا لمی بر ادری کشمیر یوں پر بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر فر یڈم مو ومنٹ اپنے نظر یے کے مطا بق تحریک آزادی کو جا ری رکھے گی ریاست جمو ں وکشمیر کی وحدت ریاست کے عوام کے بنیادی انسانی حقوق اور ریاست کی آزادی پر مو ومنٹ کو ئی کمپروما ئز نہیں کر یگی فر یڈ م مو ومنٹ ریاست جموںو کشمیر کو ایک آزاد اسلامی فلا حی جمہوری ریاست کے قیا م کیلئے جدو جہد جا ری رکھنے اور شہدا کشمیر کے خو ن سے پروان چڑ ھی تحر یک کو منز ل تک پہنچا نے کا عہد رکھتی ہے آزادکشمیر کے عوام اپنے مقبو ضہ کشمیر کے بھا ئیوں کے دکھ اور درد کو سمجھتے ہو ئے ان کیلئے ہمدردی اور ان کی آزادی کیلئے بھر پور سا تھ دیں۔