کوالالمپور (جیوڈیسک) انڈونیشین حکام نے بدقسمت ملائشین طیارے کا ملبہ ملنے کی تصدیق کر دی، لاشوں کو نکالنے کیلئے آپریشن شروع کر دیا گیا۔
بحیرہ جاوا میں ملائیشین طیارے کا ملبہ مل گیا ہے اور یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ یہی وہ مقام ہے جہاں طیارہ گر کر تباہ ہوا۔ ملبے کے قریب کئی افراد کی لاشیں بھی تیر رہی ہیں۔
واضح رہے کہ طیارہ سرچ آپریشن میں امریکہ سمیت کئی ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہے تھے۔ انڈونیشین ائیرپورٹ پر موجود لواحقین کی بڑی تعداد ملبہ ملنے کی خبر سن کر غم سے نڈھال ہو گئی۔
گزشتہ 34 گھنٹوں سے اپنے پیاروں کے زندہ بچ جانے کی امید لگائے لواحقین ملبہ ملنے سے مایوس ہو گئے۔