ایران (اصل میڈیا ڈیسک) ایرانی پاسداران انقلاب کی ‘القدس فورس’ میں سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے عالمی ادارہ اطفال ‘ یونیسیف’ کو ایک سازشی ادارہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس ادارے کا مقصد ایران میں خاندانی نظام کو تباہ کرنا ہے۔
ایران کی تسنیم نیوز ایجنسی کے ذریعے شائع کردہ ایک مضمون میں سپریم لیڈر کے مندوب علی شیرازی نے لکھا کہ یونیسیف کی سرگرمیاں مشکوک ہیں اور یہ ادارہ ایک سوچے سمجھے ایجنڈے پرکام کرتے ہوئے ایران میں خاندانی نظام کا شیرازہ بکھیرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ اقوام متحدہ کا بچوں کی بہبود کے لیے قائم کردہ ادارہ ایران میں مغربی تہذیب اور کلچر کے فروغ کا ایک حربہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی تنظیم اپنا بجٹ امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی سے وصول کرتی ہے تاکہ بین الاقوامی اداروں کو استعمال کرکے ایران میں اپنے پروگراموں کو نافذ کرنے کی کوشش کی جاسکے۔
علی شیرازی نے کہا کہ یونیسیف ایرانی بچوں کے حقوق کی آڑ میں ان میں مغربی تہذیب وتمدن کے اثرات پیدا کرنے کے لیے سرگرم ہے۔
انہوں نے “یونیسیف کو کا ایجنٹ قرار دیا اور کہا کہ یونیسیف کا مقصد مغربی ثقافت کو فروغ دینے کے سوا اور کچھ نہیں ہے۔