یونیفارم پہنے بمبار کا خودکش حملہ‘ پولیس چیف کابل بچ گئے‘ ساتھی افسر ہلاک

Kabul

Kabul

کابل (جیوڈیسک) پولیس یونیفارم میں ملبوس خودکش بمبار نے دفتر میں گھس کر خود کو اڑا لیا۔ کابل کے پولیس چیف ظہیر ظہیر بال بال بچ گئے۔ ان کا ایک ساتھی سینئر افسر مارا گیا۔ طالبان نے ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

پولیس چیف نے میڈیا کو بتایا انکوائری کر رہے ہیں۔ سکیورٹی حصار توڑ کر حملہ آور کیسے میرے دفتر تک پہنچا۔ میرا چیف آف سٹاف یاسین خان مارا گیا اور 6 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔