کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کا یونین کمیٹی 35 میں وائس چیئر مین کے انتخاب کے لئے ہونے والے ضمنی انتخاب میں ایم کیو ایم کی جانب سے پیپلز پارٹی کے انتخابی کیمپ پر قبضہ اور کارکنان پر تشدد کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے اس غیر جموری عمل کی پرزور مذمت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ ضمنی انتخاب کے دوران ہونے والے پر تشدد واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے UC-35سے وائس چیئرمین کا نتیجہ روکا جائے ۔پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کے صدر جاوید شیخ،جنرل سیکریٹری اصغر آرائیں اور انفارمیشن سیکریٹری جانی میمن نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ ایم کیو ایم دہشت گردی کی سیاست ترک کرکے جمہوری روایت کو اپنائے انتخابی عمل کے دوران دھونس دھاندلی اور مخالف کارکنان پر تشدد کے ذریعے دہشت گردی پھیلانے کے منصوبوں کو ترک کرے رہنمائوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی جمہوری روایت کی امین ہے ہم دہشت گردی اور تشدد کی سیات پر یقین نہیں رکھتے۔
پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کے رہنمائوں نے مطالبہ کیا کہ یوسی 35کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے کارکنان پر تشدد کرنے والے عناصر کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔