یونین کونسل بوچھال کلاں میں امیدوار چیئرمین ملک اختر شہباز نے اپنی جارہانہ انتخابی مہم کا آغاز

بوچھال کلاں: یونین کونسل بوچھال کلاں میں امیدوار چیئرمین ملک اختر شہباز نے اپنی جارہانہ انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے تفصیلات کے مطابق ملک اختر شہباز نے اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں ہمارے نمائندہ کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ میں ووٹ حاصل کرنے کرنے کے لئے ڈور تو ڈور جا رہا ہوں کیونکہ عوام بھی جانتے ہیں کہ ہمارے خاندان صرف عوامی خدمت پر یقین رکھتا ہے۔

اسی مشن کو لے کر میں نے سیاسی میدان میں قدم رکھا اور خوش قسمتی سے مجھے عوام میں بے حد پذیرائی ملی جس کے لئے میں عوام کا بے حد مشکور ہوں انہوں نے کہا کہ الیکشن جیت کر صرف عوامی مسائل کے حل کی کوشش کروں گا۔