یونین کونسل جمبرخورد سے پانچ امیدواروں نے چئیرمین کے لیے کاغذات جمع کرا دیئے

جمبر (نامہ نگار) بلدیاتی الیکشن میں نامی نیشن فارم جمع ہونے کا سلسلہ شروع ہوتے ہی جمبر یونین کونسل سے چئیرمین کے لیے امیدواروں کے کاغذات جمع کرا دیے۔ راناحیات گروپ کی طرف سے خانزادہ برادری کی طرف سے ذوالقرنین خانزادہ نے چئیرمین کے لیے کاغذات جمع کرائے۔ جبکہ راناحیات کے ہی گروپ سے آزاد امیدوار کے طور رانا افضل نے بھی نامزدگی فارم جمع کرا دیے۔

سردار گروپ کی طرف سے ریاض خانزادہ (کھوریا) نے، ایس پی گروپ کی طرف سے سابقہ ناظم راؤمجیب الرحمٰن اور پی ٹی آئی کی طرف سے رانا صداقت نے بھی کاغذات جمع کرا دیے۔ پانچ امیدواروں کے آمنے سامنے آنے سے حلقے کی سیاست میں ہلچل مچ گئی۔ رانا حیات گروپ کی طرف سے دو امیدواروں کے آمنے سامنے آنے کی وجہ سے ن لیگ کے ووٹر پریشان نظر آنے لگے۔