پوران (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) اگر اللہ نے موقع دیا تو یونین کونسل پوران کی تعمیر و ترقی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائینگے، ہم سیاست کو عبادت سمجھتے ہیں، ہمارے مخالفین ہمارے اصولوں سے اچھی طرح واقف ہیں ہم اصولوں پر سودے بازی نہیں کرتے۔
ہم پاکستان مسلم لیگ کے ویژن کی روشنی میں یونین کونسل پوران میں تعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کا مشن لیکر نکلے ہیں،ہمارا ہر قدم عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اٹھے گا، ان خیالات کا اظہار حاجی مرزا سلیمان بیگ آف چنگس اُمیداور برائے وائس چیرمین یونین کونسل پوران نے راجہ عبدالمناف جلالیہ امیدوار برائے چیرمین یونین کونسل پوران کی رہائش گاہ پر ملاقات کرنے والوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
وفد میں راجہ شبیر کھانگا آف پوران، راجہ سیف الرحمن جلالیہ، مرزا اختر حسین آف پوران، حاجی راجہ عطاء الرحمان لمبر ، راجہ اصغر لمبر، راجہ ظفر اقبال لمبر، راجہ سرور لمبر،مرزا نزر حسین ، ماسٹر محمد اقبال ،ملک صوفی عبدالرزاق امیدوار برائے جنرل کونسلر،راجہ اختر علی زمہ واریہ راجہ عبدالرزاق زمہ واریہ ۔اور دیگر معززین علاقہ شامل تھے۔
اجہ عبدالمناف جلالیہ نے ملک محمد حنیف اعوان کا شکریہ اد کیا جو ملک محمد حنیف اعوان ایم پی اے نے یونین کونسل پوران میں بے داغ ماضی ، محب وطن اور غریبوں سفید پوشوں سے محبت کرنے والے امیدواروں کا انتخاب کیا، انہوں نے کہا یہی وجہ ہے اپنے تو اپنے سیاسی حریف بھی ملک محمد حنیف اعوان کی سیاسی بصیرت کو تسلیم بھی کرتے ہیں اور سلام بھی کرتے ہیں۔