تلہ گنگ کی خبریں 9/2/2014
Posted on February 10, 2014 By Geo Urdu سٹی نیوز
حلقہ پی پی تئیس میں 34 لاکھ کے منصوبے مکمل
تلہ گنگ (ملک ارشد کو ٹگلہ سے ) حلقہ پی پی تئیس میں 34 لاکھ کے منصوبے مکمل جبکہ انتظار گاہ، جنازہ گاہ تقریبا ایک کروڑ کی لاگت سے ما رچ تک مکمل ہو جا ئیگی،ظہو رانو ر اعوان نے تلہ گنگ با ئی پا س کے لیئے ا ڑھا ئی کر وڑ کی گر انٹ دی جبکہ چا ر سا ئنس لیبا رٹر ی کے لیے تقر یبا 90لا کھ ،79سکو لو ں کی مینٹنس کے لیے تقر یبا تین کر وڑ کے ٹنیڈر جا ری کیے جا ئیں گے ،تلہ گنگ میر ا دوسرا گھر ہے مو قع ملا تو تلہ گنگ کو ما ڈل سٹی بنا ئو ں گا ۔ان خیا لا ت کا ا ظہا ر ایم پی اے ظہو ر انو ر اعوان کے جا ن نشین ملک شہر یا ر نے ڈیر ہ سلطا ن پر پر یس کا نفر نس کر تے ہو ئے کیا ۔اسمو قع پر جمیل ظہو ر اعوان،ملک فیر وزدودیا ل،ملک عا طف سلما ن،ارشد کو ٹگلہ ،سید ارشا شا ہ کا ظمی ،نو ید ڈروٹ ،غلا م ربا نی ،اشفا ق احمد سمیت دیگر صحا فیو ں کے سا منے کیا ۔انہو ں نے مز ید کہا ایم پی اے ظہو ر انو ر اعوان الیکشن کے بعد علیل ہو نے کے بعد حلقے میں مو جو د نہیں ہیں ۔ان کی غیر مو جو دگی میں حلقے کی ذمہ داری مجھے اور بھا ئی جمیل کو سو نپ دی گئی جس کے لیے ہم نے تگو دو کر کے2013کے الیکشن کے بعد حلقہ پی پی تئیس میں انتظا رہ گا ہ ،جنا زہ گا ہ تقر یبا ایک کر وڑ کی گر انٹ سے ما رچ تک مکمل ہو جا ئیں گی جبکہ دیگر منصو بے 34لا کھ روپے کے مکمل ہو گئے ہیں ۔انہو ں نے مز ید کہا کہ تلہ گنگ شہر کابا ئی پا س گیا رہ کر وڑ کی لا گت سے مکمل ہو گا جس میں چھ کر وڑ ایم این اے جبکہ ا ڑھا ئی کر وڑ ایم پی اے ذوالفقا ر دلہہ اور ا ڑ ھا ئی کر وڑ ظہو ر انو ر اعوان کے فنڈز ہیں۔حلقہ پی پی تئیس میں گز لز سکو لو ں کے لیے 90لا کھ کی گر انٹ سے چا ر سا ئنس لیبا رٹر ی بنا ئی جا ئیں گی جن میںدند ہ شا ہ بلا ول ،کو ٹ قا ضی ،ڈھر نا ل ہا ئی سکو ل نمبر دو اور سکا گز لز ہا ئی سکو ل شا مل ہیں ۔79سکو لو ں کی منیٹنس کے لیے تقر یبا تین کر وڑ کی گر انٹ جلد ریلز ہو جا ئے گی ۔ملک شہر یا ر کا مز ید کہناتھا کہ ایم پی اے ظہو ر انور اعوان نے تعلیم کو عا م کر نے کے لیے پچھلے دور حکو مت میں جتنے کا لجز اور سکو ل بنو ائے ہیں یہ پو رے پنجا ب کا ریکا رڈ ہے کہ شا ید اتنے فنڈ ز کسی ایم پی اے نے اپنے حلقہ میں تعلیم کے لیے استعما ل کیے ہو ں یہ مشن میں اور جمیل اعوان جا ری رکھیں گے ۔انہو ں نے مز ید کہا کہ مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنما ملک سیلم اقبا ل ،ایم این اے سر دار ممتاز خا ن ،ظہو رانو ر اعوان کے وسیع تجر بو ں سے سیا ست سیکھو ں گا۔اسمو قع پر ملک فیر وز دودیا ل نے بتا یا کہ ملک سیلم اقبا ل کو وزیر اعلی پنجا ب کی طر ف سے جب خصو صی گر انٹ جا ری ہو ئی تو انہو ں نے حلقہ پی پی با ئیس میں تر قیا تی کا مو ں پر لگا ئی۔
———————
——————
یونین کونسل لیٹی مسائل کی آماجگاہ۔ اہلیان علاقہ کسی مسیحا کے منتظر
تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) یونین کونسل لیٹی مسائل کی آماجگاہ۔ اہلیان علاقہ کسی مسیحا کے منتظر ۔بنیادی مرکز صحت ہونے کے باوجود ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے مریض در بدر کے دھکے کھا نے پر مجبور ۔سوئی گیس ،بجلی ،گرلز کالج ، بوائذ کالج جیسے بنیادی مسائل بھی حل طلب ۔ارباب اختیار سے توجہ دینے کا مطالبہ۔یونین کونسل لیٹی مسائل کی آماجگاہ بن گئی ہے۔اہلیان علاقہ کسی مسیحا کے منتظر ہیں۔منتخب عوامی نمائندے ووٹ لینے کے بعد یونین کونسل لیٹی کی عوام سے کنارہ کش ہو گئے۔بنیادی مرکز صحت کی شاندار عمارت میں ڈاکٹر کی سہولت نہ ہونے سے مریضوں کی حالت غیر ہونے لگی ہے۔ سوئی گیس ،بجلی،گرلزکالج اوربوائزکالج جیسے مسائل ہل طلب ہیں۔یونین کونسل لیٹی کوعرصہ دراز سے نظراندازکیاجارہاہے۔کوئی پرسان حال نہیں۔لیٹی کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکج منظور کیا جانا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار اہلیا ن یونین کونسل لیٹی نے ایک سروے کے دوران کیا ۔جس میں ملک سراج دین ،حکیم فتح دین ، راشد شہزاد،محمد اشتیاق محمد طارق اور دیگر معززین عمائدین اوراہلیان علاقہ نے بتایا کہ یوں محسوس ہوتا ہے کہ اہلیان لیٹی پتھرکے دور میں زندگی گزار رہے ہیں۔ہر دور میں ہماری یونین کونسل کو نظر انداز کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ علاقہ میں رہنے والے لوگ انتہائی مشکل حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔ سڑکوں کی حالت اتنی خراب ہے کہ مریض ٹمن جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ جاتے ہیں۔ اسکی بنیادی وجہ منیادی مرکز صحت میں ڈاکٹر کا نہ ہونا ہے۔محکمہ صحت کے ارباب اختیار کی عدم توجہ کی وجہ سے مریض ذلیل و خوار ہو رہے ہیں۔اہلیان علاقہ نے محکمہ تعلیم ،محکمہ صحت اور دیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ ساتھ منتخب عوامی نمائندوں سے علاقے کی پسمانگی کے خاتمے کے لیے فوری توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
———————
——————
نوجوانوں کو غیراخلاقی برائیوں سے بچانے کے لیے ملک مسعود نے گزشتہ روز بلٹ کرکٹ کلب کا اعلان کر دیا
تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) لیٹی صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اور نوجوانوں کو غیراخلاقی برائیوں سے بچانے کے لیے نوجوان ممتاز سماجی شخصیت ملک مسعود نے گزشتہ روز بلٹ کرکٹ کلب کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق یوسی لیٹی میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے لیے اور نوجوانوں کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد کو بلٹ کرکٹ کلب میں اکٹھا کرنا شروع کر دیا ہے۔سیاسی و سماجی اور صحافتی حلقوں نے ملک مسعود کی ان کوششوں کو بہت سراہا ہے۔
———————
——————
گورنمنٹ ہائی سکول لیٹی کے امتحانی مرکز میں نقل کا کھلے عام استعمال
تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) گورنمنٹ ہائی سکول لیٹی کے امتحانی مرکز میں نقل کا کھلے عام استعمال ۔محنتی طلباء اور ان کے والدین سخت پریشان ،انتظامیہ سے سخت ایکشن لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام ہونے والے پرائمری اور مڈل کے امتحانات میں گورنمنٹ ہائی سکول لیٹی کے امتحانی مرکزمیں نقل کا کھلے عام استعمال ہو رہا ہے اور طلباء کو کتابیں کھول کر پرچہ حل کرنے کی اجازت دی گئی ہے اور غیر متعلقہ افراد کمروں میں جا کر طلباء کوبلیک بورڈپر پرچے حل کروا رہے ہیں۔محنتی طلباء اور اساتذہ جنہوں نے سارا سال محنت کی وہ اس صورت حال سے سخت مایوس ہیںکیوں کہ اس سے نتائج یکسر تبدیل ہو کے رہ جائیں گے اور محنتی طلباء پیچھے رہ جائیں گے اور نقل کرنے والے آگے نکل جائیں گے۔ انہوں نے انظامیہ اور ای ڈی او سے مطالبہ کیا ہے کہ اس پر سخت ایکشن لیا جائے اور محنتی طلباء اور اساتذہ کی اس حق تلفی کوفوری طور پر ختم کیا جائے۔