یونین کونسل 37 میں مسائل کا راج صفائی کے ناقص انتظامات
Posted on April 9, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز, گوجرانوالہ
گوجرانوالہ: یونین کونسل 37 میں مسائل کا راج صفائی کے ناقص انتظامات سینٹری عملے اور سپر وائزر سینٹری انسپکٹر کی غفلت ولاپرواہی کی بدولت جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لوگوں کا منہ چڑھانے لگے ۔”راست گو”سروے میں علاقہ مکینوں میں صفا ئی کا نظام مؤثر بنانے اور غیر ذہ دارعملہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق نوشہرہ روڈ کے اطراف میں پھیلی یونین کونسل 37منتخب نمائندوں کی عدم دلچسپی سے مسائلستان اور سینٹری انسپکٹر وسپر وائز کی لاپرواہی اور سینٹری عملہ کی کام چوری کی بدولت گندگی کی آماجگاہ بنی ہوئی ہے۔
جگہ جگہ پڑے گندگی کے ڈھیروں نے لوگوں کا جینا حرام کر رکھا ہے ۔علاقہ مکینوں حاجی محمد عقیل ناگی ،صوفی عبدالمالک ،ملک اظہر ،ملک یٰسین ،فیاض چوہان ،یوسف دوکاندار ،افضال انصاری ،حاجی غفور کھوکھر ،مولوی مقصود ،ملک اطہر اعوان نے سروے میں ٹیم سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بارہا مرتبہ ای ڈی اور سالڈ ویسٹ اور ڈی سی او گوجرانوالہ کو درخواستیں دی گئیں مگر پھر بھی کوئی عمل در آمد نہیں ہو سکا اس لیے ہمارا ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر عطاء الحق اور ڈی سی او گوجرانوالہ عظمت محمود سے مطالبہ ہے کہ حلقہ میں صفائی کے نظام کو بہتر کیا جائے اور غیر ذمہ دار کوتاہی برتنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com