یونین کونسل 34 کھارا میں سیاسی جوڑ توڑ عروج پر
Posted on December 11, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی: یونین کونسل 34 کھارا میں سیاسی جوڑ توڑ عروج پر، چوہدری ہارون رضا، انور مقارب خاں، حاجی عبدالرشید نمبردار، شریف خاں آمنے سامنے، مسلم لیگی ووٹرز نے چوہدری ہارون رضا جیت کیلئے کمر کس لی، تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کا گڑھ سمجھے جانے والے حلقہ این اے138پی پی175کی یونین کونسل 34کھارا میں پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر چوہدری انور مقارب خاں، آزاد امیدوار شریف خاں جبکہ چوہدری ہارون رضا خاں اور حاجی عبدالرشید خاں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کیلئے کوشاں ہیں۔ حاجی عبدالرشید خاں کا سابقہ تعلق پیپلزپارٹی سے ہے اور ان کا کوئی سیاسی بیک گرائونڈ نہ ہے۔
جبکہ چوہدری محمد ہارون رضا خاں مسلم لیگ ن MYOقصور کے ضلعی آرگنائزر ہیں اور ان کے بھتیجے محمد جمیل خاں ق لیگ کے دور میں مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے تحصیل نائب ناظم منتخب ہو چکے ہیں۔ جس کی وجہ سے مسلم لیگی ووٹرز ان کی الیکشن مہم کو چلانے میں مصروف عمل ہیں۔ سروئے میں اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ اگر مسلم لیگ ن کا ٹکٹ چوہدری محمد ہارون رضا کو دیا گیا تو وہ مضبوط امیدوار ہوں گے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com