یونین کونسل عوامی خدمات کے حوالے سے اپنی کارکردگی کو فعال بنا کر عوامی شکایات کا ازالہ ممکن بنائیں

کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے برتھ اینڈ ڈیتھ اور کمپیو ٹرائز نکاح نامہ کے حصول کے حوالے سے شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ذمہ داروں کو عوامی مشکلات سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے محکمانہ کاوشوں کو فعال بنا نے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ عوامی سہولیات کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپراہی کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔

عوام کو علاقائی مسائل سمیت دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا ئیں ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے اپنے حلقہ انتخاب شاہ فیصل کالونی کی مختلف یونین کونسل کا تفصیلی دورہ کرکے عوام سے ملاقات اور علاقائی مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے کیا رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے عوامی شکایات پر یونین کونسل کے ذمہ دران کو ہدایت کی کہ وہ عوامی خدمات کے حوالے سے اپنی محکمانہ کار کردگی کو فعال بنا کر عوامی شکایات کا ازالہ ممکن بنا ئیں انہوں نے کہاکہ عوام کو پیدائش و اموات اور کمپیوٹرائز نکاح نامہ کے حصول کے حوالے سے شکایات کا ازالہ کیا جائے تاکہ عوام کو باآسانی سرٹیفکیٹ کا حصول ممکن ہوسکے مختلف علاقوں میںعوام کو درپیش بلدیاتی مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری کے ساتھ علاقائی ترقی کو یقینی بنا نے کے اقدامات کئے جائیں۔

اس موقع پر عوام سے گفتگو کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ حق پرست عوام نمائندے قائد تحریک محترم الطاف حسین کی تعلیمات اور فلسفہ عوامی خدمت پر عمل کرتے ہوئے بلا تفریق عوامی سہولیات کی فراہمی اور علاقائی ترقی کو یقینی بنا نے کے لئے شب روز مصرف عمل ہیں۔اور انشا اللہ عوامی تعاون کے ذریعے اداروں کی باہمی اشتراک سے علاقائی ترقی اور عوام کو مسائل سے پاک معاشرہ فراہم کریں گے۔