یونین کونسل ملکہ کے بلدیاتی الیکشن میں ملک اقبال سابق ناظم نے بطور چیئرمین انتخاب لڑنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا
Posted on December 23, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز, گجرات
ملکہ، گلیانہ (زاہد مصطفی اعوان ) یونین کونسل ملکہ کے بلدیاتی الیکشن میں ملک اقبال سابق ناظم نے بطور چیئرمین انتخاب لڑنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔ ملک محمد اقبال اعوان پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے۔ تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے یونین کونسل ملکہ میہں بطور چیئرمین ملک محمد اقبال نے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ ملک محمد اقبال اعوان نے اپنے نظریاتی مسلم لیگی قصبہ ملکہ کا ایک اکٹھ کیا جس میں تمام برادریوں کے سربراہان کے علاوہ تمام فیملی کے ممبران بھی موجو دتھے۔
ملک محمد اقبال اعوان اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا جینا مرنا پاکستان مسلم لیگ کے لئے ہیں، ہم نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے۔ آج ہمیں اپنے گاوں کے اتحاد و اتفاق کی اشد ضرورت ہے۔ بٹر برادری کے نامور سپوت اور بزرگ لیگی رہنما ملک طالب اعوان نے کہا کہ ملکہ علاقہ بھر میں سب سے بڑا قصبہ ہے جہاں مولوی صاحب کے زمانہ سے لے کر آج تک بہترین سسٹم چل رہا ہے۔ ہمیں مولوی شیخ عبداللہ صاحب کے نام کو روشن کرنا ہے اور آپس میں اتحاد کو مضبوط کرنا ہے۔ کل ہمیں کوئی باہر کے گاوں سے طعنہ نہ دے۔ ملکہ کے بچے ہمارا سرمایہ ہیں۔ ان پر دست شفقت رکھنا ہمارا فرض ہے۔ اہلیان ملکہ متفقہ طور پر ملک محمد اقبال کو یونین کونسل ملکہ کا چیئر مین دیکھنا چاہتے ہیں۔
ملکہ، گلیانہ (راجہ آفتاب احمد ) یونین کونسل ملکہ میں بلدیاتی اکھاڑہ۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے ملک محمد اقبال اعوان کے اعلان کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سیکرٹری انفارمیشن زاہد مصطفی اعوان نے ان کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔تفصیل کے مطابق یونین کونسل ملکہ سے تاحال کوئی بھی امیدوار پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے سامنے نہیں آیا تھا، جب کہ فرانس سے پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری انفارمیشن زاہد مصطفی اعوان نے یونین کونسل ملکہ سے ن لیگ کی طرف سے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا، اب ملک محمد اقبال اعوان جو کہ سابق ناظم یونین کونسل ملکہ تھے نے باقاعدہ پاکستان مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ان کے اس اعلان کے بعد زاہد مصطفی اعوان ان کے حق میں دوستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے۔