مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 19/7/2015

Mohammad Imran Salafi

Mohammad Imran Salafi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) یونین کونسل دفتوہ، ستوکی، میر محمد ہماری پہنچان ہیں، آئندہ الیکشن میں ان یونین کونسلوں میں حصہ لیکر مثبت اور تعمیری سیاست کریں گے، ان خیالات کا اظہار امیدواران برائے یونین کونسل دفتوہ، ستوکی اور میر محمد جاوید بھٹی، عامر بھٹی اور عثمان بھٹی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دفتوہ ستوکی میر محمد مسعوداحمد بھٹی کی سیاست میں اہم کردار ادا کیا تھا اور ہم بھی ان یونین کونسلوں کے الیکشن میں حصہ لیکر مسعود احمد بھٹی کے نام کو زندہ رکھیں گے اور تعمیری و مثبت سیاست کو پروان چڑھائیں گے، یہ ہماری آبائی یونین کونسلیں ہیں یہاں سے بھاری اکثریت سے کامیابی یقینی ہے، شہید مسعود احمد بھٹی نے ہمیشہ عوام کی بے لوث خدمت کی اور سیاست میں اپنا نام اور مقام بنایا،ہم ان کے نقشے قدم پر چلتے ہیں ہم بھی عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں گے، دفتوہ، ستوکی، میر محمد کے عوام ہم سے بے پناہ پیار کرتے ہیں انہوں نے نہ تو ہمیں پہلے کبھی مایوس کیا تھا اور نہ ہی آئندہ کریں گے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(محمد عمران سلفی سے)بجلی چوری کے خلاف کاروائی کرنے پرن لیگی ایم این اے کی ایس ڈی او واپڈا سے بد تمیزی، بعد ازاں سلمان حنیف کے غنڈوں واڈانہ کے قریب اسلحہ سے لیس ہو کر حملہ کر دیا، تشدد کا نشانہ بنایا اور قتل کرنے کی نیت سے سیدھی فائرنگ کر دی، اعلی حکام ن لیگی ایم این اے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی بجائے ٹال مٹول سے کام لینے لگے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ن لیگی ایم اے سلمان حنیف نے بشارت ، اقبال مسیح کے ہمراہ سرکل آفس قصور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو تم نے بجلی چوروں کے خلاف کے خلاف مہم چلائی ہوئی ہے اس سے ہم پریشان ہیں اسے بند کر دو ورنہ تم خود ذمہ دار ہوں گے، انکار پر گلوگیر ہو گئے تو ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل افتخار احمد نے منت سماجت کروا کرمعاملہ رفعہ دفعہ کروا دیا،انہوں نے دھمکیاں دینا شروع کر دی ہے کب تک سرکل آفس میں رہو گے، میٹنگ سے فارغ ہو کر میں واپس آ رہا تھا کہ وڈانہ کے قریب بشارت، ارشد اور اقبال مسیح نے دس افراد کے ہمراہ پسٹل اور ڈنڈوں سوٹوں سے لیس ہو کر گاڑی کے سامنے آ گئے اور کہا کہ ایس ڈی او کو بجلی چوروں سے رعایت نہ کرنے کا مزہ چکھا دو اور اسے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم کر دو، جس پر ارشد نے پسٹل سے قتل کرنے کی نیت سے سیدھا فائر کر دیا جو سرکاری گاڑی کو بنائی جانب لگا،جبکہ بشارت کی طرف سے کیا گیا فائر گاڑی کی باڈی پر لگا، دیگر غنڈوں نے اندھا دھند ڈنڈوں ،سوٹوں اور پسٹل کے بٹوں سے ایس ڈی او محمد ریاض کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،جس سے ایس ڈی او زخمی ہو گیا، مذکورہ افرادجان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے،ایس ڈی او اسٹنٹ منیجر آپریشن لیسکو مصطفی آباد سب ڈویژن نے کاروائی کیلئے ڈی پی او قصور، ڈی ایس پی صدر سرکل و ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد کو درخواست دے دی، با اثر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پولیس افسران درخواست سے ن لیگی ایم این اے کا نام نکالنے پر زور دے رہے ہیں، اس سے قبل بھی ن لیگی ایم این اے سلمان حنیف گورنمنٹ ہائی سکول لکھنیکے کے ہیڈ ماسٹرسے بھی بد تمیزی کی تھی اور طلبا کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس پر ڈی سی او قصور نے مداخلت کرکے صلح کروا دی تھی،جبکہ منشیات فروشوں کی حمایت کرکے ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد میاں جسیم احمد کو تبدیلی کروانے کی انکواری بھی 8کلب لاہور میں چل رہی ہے، جب اس سلسلہ میں ن لیگی ایم این اے سلمان حنیف کا موقف جاننے کیلئے ان کے موبائل نمبر 0307-7000700 پر رابطہ کیا گیا تو ان سے رابطہ نہ ہو سکا اگر وہ اپنا موقف دینا چاہئیں تو ادارہ من و عن شائع کرے گا،

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126