یونین کونسل کاہنہ کی ٹیم تعلیمی معیار بہتر بنانے کیلئے میدان میں ہے۔ حاجی بشارت

Tariq Rafeeq Meeting

Tariq Rafeeq Meeting

لاہور (سدرہ علی سے) گزشتہ روز کاہنہ یونین کونسل کے وفدنے ای ڈی او لاہور طارق رفیق سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور کاہنہ نو کے تمام پرائمری ،ہائی سکولوں کے مسائل سے آشنا کیا۔ذہین طلبہ ملک و قوم کا اثاثہ اور روشن مستقبل کی نوید ہوتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار چئیرمین کاہنہ حاجی بشارت علی رحمانی نے کیا ۔ارشد رضاایڈوکیٹ وائس چئیرمین کا کہنا تھا کہ ترقی یافتہ قومیں نوجوانوں کی تعلیم پر سرمایہ کاری کرتی ہے جنرل کونسلر ذولفقار قریشی کا کہنا تھا کہ آپ سکولوںاور اساتذہ کے تمام مسائل دور کرئے تا کہ نظام تعلیم بہتر بنایا جا سکے۔

جنرل کونسلر محمد سجاد کاکہنا تھا کہ اساتذہ فرائض دیانتداری سے سرانجام دیں تو معا شرہ میں ایک انقلاب برپا کر سکتے ہیں ۔ کاہنہ قیادت نے ای ڈی او کو یقین دہانی کروائی کہ کاہنہ نو کی نو منتخب قیادت تعلیمی میدان میںاساتذہ کے شانہ بشانہ نظر آئے گی۔

sidraalishakir@gmail.com
03226390480