یونین کونسل کو ٹگلہ بنیادی مسائل کا شکار، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ گئیں
Posted on August 26, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
تلہ گنگ: یونین کونسل کو ٹگلہ بنیادی مسائل کا شکار، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ گئیں، صفائی اور نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے مسائل کے انبار، علاقہ مکینوں کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔ تصیلات کے مطابق یونین کونسل کو ٹگلہ کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہیں۔ سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اہلیان یوسی کو ٹگلہ محمد اقبال سد ا بہار، محمد بنارس، شیر محمد، محمد اسلم، ملک یاسر، ملکرب نواز، ملک نواز، محمد لیطف، سراج دین ،محمد کریم ،لیاقت اعوان نے کہا کہ سیورج کا نظام سرے سے ہے ہی نہیں نالیوں اور گٹروں سے نکلنے والا پانی سڑکوں پر آ جاتا ہے۔
جس سے راہ گیروں خصوصا عورتوں اور بچوں کا گزرنا گویا پل صراط اور نمازیوں کے لیے وبال جان بن چکا ہے۔ جگہ جگہ پانی کے گڑھے بنے ہوئے ہیں جس سے علاقہ میں مچھروں کی بہتات ہے۔اور مختلف بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔ اسکے علاوہ ڈینگی مچھر کا خوف علیحدہ مکینوں کو ہر اساں کیے ہوئے ہے۔
سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے اور پانی جمع رہنے کے سب کئی بوڑھے خواتین و حضرات گرنے کے نتیجے میں زخمی بھی ہو چکے ہیں۔ جبکہ سکول جانے والے بچے یونیفارم گندا ہو جانے کے باعث واپس گھروں کو ہی لوٹ آتے ہیں۔ جس سے انکا مستقبل تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔ اور انکی تعلیم بھی متاثر ہو رہی ہے۔
متعدد حادثات ہونے کے باوجود انکی روک تھام کے لیے کوئی مناسب اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے۔ یو سی کو ٹگلہ کے لوگوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے مسائل پر توجہ دی جائے اور جلد از جلد ہمارے مسائل حل کیے جائے۔