مرکزی جمعیت اہلحدیث کے صوبائی نائب امیر مولانا بہادر علی سیف کا بیان

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (خصوصی رپورٹ)مرکزی جمعیت اہلحدیث کے صوبائی نائب امیر مولانا بہادر علی سیف نے کہا ہے کہ پوری امت مسلمہ کو باہمی نفرتوں ، تفرقوں، تعصبات کو ترک کرکے متحد ہونا چاہیے ختم نبوت ہم سب کا مشترکہ مسلہ ہے ہم ناموسِ رسالت کے لیے متحد و یکجان ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ مسجد اقصیٰ اہلحدیث کہکشاں کالونی میںکیا اور کہا کہ ناموس رسول، ناموس صحابہ و اہلِ بیت کی پاسبانی کے لیے اپنے فروعی اختلافات کو بلا طاق رکھنا ہوگا مولانا بہادر علی سیف نے کہا ہے۔

متاثرین سیلاب کی ہر ممکن امداد کریں سیلاب سے ہونے والی تباہی ملک کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔ مشکلات کی اس گھڑی میں سیلاب زدگان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث و اہل حدیث یوتھ فورس کے نوجوان سیلاب میں پھنسے متاثرین اور ان کے مال و اسباب کو محفوظ مقامات پر منتقل کروانے میں ان کی ہر ممکن مدد کریں عمران و قادری دھرنے چھوڑ کر سیلاب زدگان کی امداد کے لیے کمر بستہ ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہر سال آنے والی اس مصیبت کا مستقل تدارک کرے اور سیلابی پانی کو محفوظ اور کام میں لانے کے لیے ڈیمز تعمیر کرے تا کہ توانائی کا بحران بھی حل ہو ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا بغیر اطلاع پانی چھوڑنا پاکسان دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔