کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) مرکزی انجمن تاجران کا الیکشن کمیشن مکمل طور پر جانبدار ہے۔ تسلیم نہیں کرتے۔ غیر جانبدار لوگوں پر مشتمل الیکشن کمیٹی قائم کر کے ووٹر لسٹوں کو شفاف بنائے جانے کے بعد ہی الیکشن میں حصہ لیں گے۔ ووٹر لسٹیں نامکمل ہیں۔ بہت سے لوگوں کے ووٹ درج نہیں کیئے گئے اور من مرضی سے سینکڑوں بوگس ووٹ درج کیئے گئے ہیں۔ ایسی صورت میں منصفنا الیکشن کی توقع نہیں کر سکتے۔
یہ بات سابق صدر انجمن تاجران ڈاکٹر عالمگیر بودلہ ، طارق محمود پہاڑ امیدوار صدارت ، چوہدری ذوالفقار علی ، یٰسین خان پٹھان ، شاہین گروپ کے ریہنمائوں حاجی محمد فاروق زرگر ، شیخ حامد حسین ، سیٹھ منظور عرف جورہ ، محمد اکرم سندھی ، رانا محمد آصف ، انتظار حسین شاہ قریشی ، شیخ احسان اللہ ، شیخ محمد عابد ، مہر اللہ ڈیوایا ، محمد عاطف شاہجہان قریشی ، تنویر جعفری ، روشن ضمیر اتلیرہ ، ملک عبدالحمید ، ملک اختر بھلر ، رانا محمد جمیل ، ملک محمد نصراللہ ، ملک عبدالحمید گھلو ، ملک امان اللہ جکھڑ ، خالد محمود ، میاں عبدالرحمن ، حاجی خورشید انصاری ، حاجی اسحاق انصاری ، محمد رفیق بھٹی ، محمد طاہر خلیل ، محمد احمد ، تصور حسین قریشی ، الطاف حسین خان ، محمد عمران نے پریس کانفرنس میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ پہلے ہی الیکشن کمیشن یکطرفہ بنایا گیا تھا لیکن خود ساختہ یکطرفہ الیکشن کمیشن نے ثابت کر دیا کہ وہ پوری طرح سابق صدر انجمن تاجران کے حمایتی ہیں۔ لیکن الیکشن کمیشن نے ثابت کر دیا کہ وہ پوری طرح سابق صدر انجمن تاجران حاجی مختیار حسین کا حمایتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام گرپوں سے الیکشن کمیٹی کے ممبران لیئے جائیں۔ جبکہ شہر کے 5 میں سے 2 وارڈز کی لسٹیں چیک کی گئی ہیں۔ جس میں درجنوں ووٹ بوگس پائے گئے ہیں۔ الیکشن کمشن نے بقیہ وارڈوں کی لسٹیں فراہم نہیں کی ہیں جن میں بوگس ووٹ کے اندراج کی اطلاعات ہیں۔
ایسی صورت میں شفاف اور غیر جانبدار الیکشن کی توقع نہیں کی جا سکتی۔ اس لیئے الیکشن کمشن اور اس کی پوری ٹیم پر عدم اعتماد کرتے ہیں۔ انہوں نے الیکشن بورڈ کے معزز اراکین سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے الیکشن کا فی الحال حصہ نہ بنیں۔ اور خود ووٹر لسٹوں کو چیک کریں۔ اگر اعتراضات دور کر دیئے جائیں تو پھر الیکشن بورڈ اپنا کام کرے۔ ہم پوری طرح الیکشن کیلئے تیار ہیں اور بھاگنے والے نہیں۔