ابوظبی (اصل میڈیا ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے حوثی باغیوں کا ایک اور میزائل حملہ ناکام بناتے ہوئے یمن میں میزائل لانچ کرنے والا پلیٹ فارم تباہ کردیا۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جوائنٹ کمانڈ آپریشن میں یمن کے علاقے ال جاف میں یواے ای پرمیزائل حملوں کے لئے استعمال ہونے والا حوثی باغیوں کا پلیٹ فارم تباہ کردیا گیا۔
پلیٹ فارم سے یواے ای کی جانب بیلسٹک میزائل بھی فائرکیا گیا تھا جسے ہدف سے پہنچنے سے قبل ہی تباہ کردیا گیا۔ میزائل اورمیزائل پلیٹ فارم کوتباہ کرنے کی کارروائی گزشتہ رات کی گئی۔
یواے ای کی وزارت دفاع نے ٹوئٹرپرمیزائل لانچ کرنے کے لئے استعمال ہونے والے پلیٹ فارم کوتباہ کرنے کی ویڈیو بھی شئیر کی۔