متحدہ عرب امارات کا قومی دن، برج العرب پر آتش بازی کا زبردست مظاہرہ

Fireworks

Fireworks

دبئی (جیوڈیسک) متحدہ عرب امارات کا 43 واں قومی دن پورے جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

پہلے دن کی تقریبات کا اختتام دبئی میں برج العرب پر آتش بازی کے زبردست مظاہرے سے ہوا۔ اس موقع پر تھری ڈی روشنیوں کی مدد سے برج العرب کی عمارت پر خوبصورت نقش و نگار بنائے گئے۔

اس سے پہلے ہوئی تقریب میں متحدہ عرب امارات کی ثقافت کو اسٹج ڈراموں کی مدد سے اجاگر کیا گیا۔ اس مظاہرے کو شاہی خاندان کے افراد اور سرکاری افسروں نے بھی دیکھا۔