اسلام آباد (جیوڈیسک) متحدہ عرب امارات اور پاک فوج کے اشترک سے شروع ہونے والے ایمرٹس پولیو مہم کے تحت گزشتہ چار ماہ میں فاٹا اور خیبر پختونخوا میں 1 کروڑ 32 لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین فراہم کی گئی۔ پ
روگرام میں کامیابی پر یو اے کے سفیر نے آئندہ سال تک توسیع کا اعلان کیا، تربیتی کورس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی بچوں کو مہلک بیماری سے بچائیں گے۔ تربیتی کورس میں بتایا گیا کہ ایمریٹس پولیو مہم کا دائرہ کار فاٹا کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع اور ایف آر کے علاقوں تک پہنچایا جا رہا ہے۔ امدادی رقم ویکسین کی خریداری، پولیو رضارکاروں کے وظیفے و سیکیورٹی اور آگاہی مہم پر خرچ ہو گی۔
تربتی کورس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ فاٹا اور خیبر پختونخوا کے جن 25علاقوں میں یو اے ای ویکسین مہم جاری ہے وہاں پولیو کیسز کی تعداد میں بھی کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔