متحدہ عرب امارات کے 286 رنز کے تعاقب میں زمبابوے کی بیٹنگ جاری

Zimbabwe Batting

Zimbabwe Batting

نیلسن (جیوڈیسک) آئی سی سی ورلڈ کپ کے آٹھویں میچ میں متحدہ عرب امارات کے 286 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی بیٹنگ جاری ہے۔

نیوزی لینڈ کے شہر نیلسن کے سیکسٹن اوول میں کھیلے جا رہے میچ میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے دیئے گئے 286 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی بیٹنگ جاری ہے۔

قبل ازیں یو اے ای نے زمبابوے کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز 7 وکٹوں کے نقصان پر 285 رنز اسکور کئے۔ یو اے ای نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو خلیجی ٹیم کو پہلا نقصان 26 پر ہوا جب امجد علی 7 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جب کہ 40 کے مجموعی اسکور پر آندرے برنگر 22بھی رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد تیسری وکٹ کے لئے کرشنا چندرن اور خرم خان کے درمیان 82 رنز کی شراکت ہوئی، کرشنا 34 جب کہ خرم 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سواپنل پٹیل اور شائمن انور کے درمیان بھی 82 رنز کی ساجھے داری ہوئی۔

سواپنل 32 اور شائمن 50 گیندوں پر جارحانہ 67 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ زمبابوے کی جانب سے ٹنڈئی چٹارا نے 3 جب کہ سولومن مائر اور سین ولیمز نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔