دبئی (جیوڈیسک) متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشوں کے باعث تمام ریاستوں میں اسکولوں کو بند رکھنے کا فیصلہ، سلطنت عمان میں بھی جمعرات کو تدریسی عمل معطل رکھنے کا اعلا ن کیا گیا ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق متحدہ عرب امارات کی شمالی ریاستوں بالخصوص ابوظہبی اور دبئی میں ہونے والی شدید بارشوں اور ژالہ باری کے سبب کئی شاہرائیں اور سڑکوں پر سیلاب کی کیفیت پیدا ہوگئی اور درجنوں گاڑیاں پانی میں ڈوب گئی۔
ابو ظہبی میں بارش رکنے کے بعد ہوائی اڈے پر فلائیٹ آپریشن کو بحال کردیا گیا ہے۔ دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بھی کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں ۔
پندرہ سال کے عرصے میں متحدہ عرب امارات میں ہونے والی یہ سب سے شدید بارشیں تصور کی جارہی ہے۔