دبئی (جیوڈیسک) متحدہ عرب امارات کے حکام نے عزیر بلوچ کے پاسپورٹ کی تفصیلات مانگ لیں۔ ذرائع کے مطابق عزیر بلوچ کے پاکستانی پاسپورٹ کی میعاد 2014 ءمیں ختم ہوگئی تھی، عزیر بلوچ کیلئے عارضی پاسپورٹ بنانے کی تیاری کی جارہی ہے۔
عزیربلوچ کو عارضی پاسپورٹ کے ذریعے پاکستان لایا جائےگا، عزیر بلوچ کی حوالگی کیلئے پاکستانی حکام دبئی کی عدالت کے حکم کے منتظر ہیں، سفارتی ذرائع کے مطابق عزیربلوچ کی حوالگی کاحکم آج یا اگلے ہفتے جاری کیا جائے گا۔