کراچی (جیوڈیسک) پی ایس ایک سو سترہ اور پی ایس ایک سو چھ میں ضمنی الیکشن کی مہم جاری ہے، ایم کیو ایم کی سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ دونوں حلقوں میں کارنر میٹنگز کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
پی ایس ایک سو سترہ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے منصفانہ مردم شماری، بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دینے اور نیا صوبہ بنانے کا مطالبہ کر دیا۔
ایم کیو ایم رہنماء کا کہنا تھا کہ مطالبات منوانے اسلام آباد گئے تو دارالحکومت بھی واپس لائیں گے۔ پی ایس ایک سو چھ میں کراچی کیلئے ایم کیو ایم کے نامزد میئر وسیم اختر نے بھی کارنر میٹنگ سے خطاب کیا، بولے متحدہ کا مقابلہ سازشیں کرنیوالوں سے ہے۔
وسیم اختر نے بھی بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دینے کا مطالبہ کیا۔