کراچی (جیوڈیسک) پہلے ایک تھے، پھر دو ہوئے، راستے جدا ہوئے تو منزل بھی الگ ہو گئی۔ پاک سرزمین پارٹی نے مسلسل الزام لگائے تو ایم کیو ایم والے بھی جواب دینے آ گئے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے متحدہ رہنماؤں نے توپوں کا رخ مصطفی کمال اور ان کے ساتھیوں کی جانب موڑ دیا۔ ایم کیو ایم رہنماء محمد حسین نے مخالفین کے الزامات کو گمراہ کن قرار دیا۔
انہوں نے مصطفی کمال کو کسی بھی حلقے سے الیکشن لڑنے کا چیلنج بھی کیا۔ اس موقع پر خواجہ اظہار الحسن بولے بار بار حب الوطنی کا امتحان دیتے دیتے تھک چکے، الزامات کا سلسلہ بند کیا جائے۔
ایم کیو ایم کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت کا را سے کوئی تعلق تھا نہ آج ہے۔ گمراہ کن پروپیگنڈا کو ناکام بنا دیں گے۔