کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کا مقتول کارکنوں کی میتیں وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے رکھ کر احتجاجی مظاہرہ جاری کئی گھنٹوں سے جاری ہے۔ مظاہرین سے ٹیلی فونک خطاب میں قائد تحریک الطاف حسین نے دھرنے کے شرکاء سے سوال کیا کہ متحدہ کے کارکنوں سے دشمنوں سے بھی بدتر سلوک کیوں کیا جاتا ہے؟۔
الطاف حسین کا کہنا تھاکہ قانون نافذ کرنے والے ایم کیو ایم کے کارکنوں سے دشمنوں جیسا سلوک کرتے ہیں، وزیراعلی اور انکے وزرا کو ایم کیو ایم کے احتجاج کی کوئی پرواہ نہیں ہے، کوئی انہیں بتائے کہ وہ کس سے انصاف مانگيں، وزیراعلی کو کوئی فکر نہیں، وہ خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں
الطاف حسین نے وزیراعظم اور آرمی چیف سے مطالبہ کیا کہ وہ صورتحال کا فوری نوٹس لیں، الطاف حسین نے کہا کہ فراز عالم کے خلاف ایک بھی الزام ثابت نہیں ہوسکا۔ وزیراعلیٰ ہائوس کے سامنے رات گئے سے ایم کیو ایم کے رہنما اور کارکنان اپنے مقتول کارکنوں کی لاشیں رکھ احتجاج کر رہے ہیں۔