کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ تقریر کے جذباتی ردعمل سے متحدہ قائد خوش نہیں ہیں جبکہ متحدہ قائد کے سخت بیانات پر ہمیں بھی افسوس ہے۔ آخر کسی نہ کسی بات کا اختتام تو ہوگا۔
ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا ووٹ بینک متحدہ قائد سے لازم وملزوم ہیں۔ کراچی کے لوگوں میں بے چینی پائی جاتی ہے۔
شہر میں تعمیروترقی نہیں ہو رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج اور رینجرز کو ہماری سپورٹ سب کے سامنے ہے۔